اپوزیشن اراکین کی عدم موجودگی، سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس بغیر کاروائی ملتوی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:20

اپوزیشن اراکین کی عدم موجودگی، سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس بغیر کاروائی ملتوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) اپوزیشن اراکین کی عدم موجودگی کے باعث سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر کامل علی آغا کی سربراہی میں سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا تاہم  ذیلی کمیٹی کے رکن سینیٹر افنان اللّہ خان بیرون ملک ہونے جبکہ سینیٹر بہرہ مندخان تنگی اہل خانہ میں فوتگی کے باعث کمیٹی اجلاس میں شریک نہ ہوسکے ۔

کورم پورا نا ہونے کی وجہ سے ذیلی کمیٹی کے کنوینر سینیٹر کامل علی آغا نے ہاوسنگ منسٹری کے حکام سے مشاورت کے بعد اجلاس ملتوی کردیا۔کنوینر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ ذیلی کمیٹی کے دونوں اراکین کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے ، ان کی غیرموجودگی میں اجلاس کی کاروائی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس اب 22 نومبر کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں