ملک کی موجودہ صورتحال مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی حکومت پر بے جا تنقید

ملک میں افراتفری پھیلی ہے اور حکومت صورتحال سے بالکل لاعلم ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:11

ملک کی موجودہ صورتحال مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی حکومت پر بے جا تنقید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اکتوبر 2021ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ملک کی موجودہ صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزراء امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ وزرا میں سے ایک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کالعدم جماعت کے ساتھ 2020ء کے معاہدے سے لاعلم تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے جب کہ قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے، یہی عمرا ن خان کے نئے پاکستان کا طرز حکومت ہے، اس حکومت کی حالت کا اندازہ لگائیں جس کا وزیراعظم کہتا ہے کہ اس نے ٹی وی پر روپے کی قدر میں کمی کی خبر سنی، موجودہ حکمران کسی بھی احساس ذمہ داری سے عاری ہیں، ملک آٹو پائلٹ پر ہے، کیونکہ بد قسمتی سے ایک کے بعد دوسرا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت چوری چھپانے کے لیے کوشاں ہے مہنگائی کون دیکھے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت آج تک توشہ خانہ کےتحائف کاجواب نہیں دے سکی ۔ حکمرانوں کو عوامی تکلیف کی پرواہ نہیں، حکومت چوری چھپانے میں کوشاں رہے گی تو مہنگائی کا معاملہ کون دیکھے گا، عوام جان چکے الیکشن چوری ہوں گے تو انہیں ریلیف نہیں ملے گا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہی ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک میں حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ الیکشن چوری ہونے کا عوام کی جیب پر اثر پڑ رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈالر میں اضافہ اور روپے میں کمی کیوں ہورہی ہے۔ جومعاملات عوامی نہیں ہوتے ان کی تشہیر کی جاتی ہے۔ آج عوام مہنگائی سے مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا، پورے ملک میں پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں