وفاقی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے3 مہینوں کی آؤٹ لک جاری کردی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے، عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کا بوجھ عوام کو منتقل نہیں کیا، ستمبر میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصد رہی۔وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:26

وفاقی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے3 مہینوں کی آؤٹ لک جاری کردی
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2021ء) وفاقی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے3 مہینوں کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی،عالمی مارکیٹ میں تیل کی مزید قیمت بڑھی تو مہگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے، عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کا بوجھ عوام کو منتقل نہیں کیا، ستمبر میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصد رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے3 ماہ کی آؤٹ لُک رپورٹ میں کہا کہ پچھلے مہینے ستمبر میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصد ریکارڈ کی گئی، مہنگائی میں اضافے کی وجہ ڈالرکے ریٹ اور موسمیاتی عوامل میں تبدیلیوں کے باعث ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے مہگائی مزید بڑھ سکتی ہے، لیکن اگر عالمی مارکیٹ میں استحکام رہا تو سالانہ مہنگائی کم ہوسکتی ہے۔

حکومت نے ابھی تک عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کا بوجھ عوام کو منتقل نہیں کیا،رواں مالی سال کی پہلے تین مہینوں میں مالیاتی خسارہ گیارہ فیصد بڑھ کر 462 ارب روپے ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مالی سال-22 2021  کے پہلے 2 ماہ میں ترقیاتی اخراجات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 250 فیصد اضافہ دیکھا گیا  مجموعی طور پر اس دوران 393 ارب روپے خرچ کئے گئے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 112 ارب روپے تھے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا نے کل صوبہ بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے، صوبائی صدر نجم الدین نے کہا کہ نماز جمعہ کے بعد پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج ہوگا، کمر توڑ مہنگائی متوسط طنقے کی زندگی بھی اجیرن کردی ہے، پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس اس دفعہ خیبرپختونخوا میں منایا جائے گا، تاریخی یوم تاسیس میں تمام مرکزی قیادت شریک ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں