چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی نو منتخب سپیکر بلوچستان اسمبلی میرجان محمد جمالی کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ آمد

جمعہ 26 نومبر 2021 17:39

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی  کی نو منتخب سپیکر بلوچستان اسمبلی میرجان محمد جمالی کی  عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ  آمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کوئٹہ میں نو منتخب سپیکر بلوچستان اسمبلی میرجان محمد جمالی کی  عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ نو منتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی طبیعت گزشتہ کچھ دنوں سے ناساز ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ  سیکرٹریٹ  سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے میرجان محمد جمالی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا۔

ملاقات میں ملکی صورتحال اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان کی اقتصادی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میرجان محمدجمالی نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ جان محمدجمالی کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعااور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں