ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نادرا سے متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم کی طرف سے قائم کردہ کو آرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے

جمعہ 26 نومبر 2021 17:42

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نادرا سے متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم کی طرف سے قائم کردہ کو آرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) :قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نادرا سے متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم کی طرف سے قائم کردہ کو آرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے نادرا سے متعلق اٹھائے گئے معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران نے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے جس کی  وزیر اعظم آفس کی طرف سے تمام متعلقہ اداروں کو باقاعدہ اطلاع کردی گئی ہے ۔

کو آرڈینیشن کمیٹی کے ٹی او آرز میں بلاکڈ شناختی کارڈز اور اس طرح کے دیگر امور شامل ہونگے ۔ کمیٹی کے ارکان میں  میں اراکین قومی اسمبلی سردار محمد اسرار ترین ، خرم شہزاد ، نیاز احمد جھکھڑ، عالمگیر خان، گل داد خان اور محبوب شاہ کے نام شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں