نیب ترمیمی آرڈیننسز، کون سے نیب ریفرنسز چلیں گے کون سے نہیں ،احتساب عدالت اسلام آباد کے ایک اور جج نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 14:39

نیب ترمیمی آرڈیننسز، کون سے نیب ریفرنسز چلیں گے  کون سے نہیں  ،احتساب عدالت اسلام آباد کے ایک اور جج نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) نیب ترمیمی آرڈیننسز، کون سے نیب ریفرنسز چلیں گے کون سے نہیں ،احتساب عدالت اسلام آباد کے ایک اور جج نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا ۔ جج محمد بشیر کے بعد جج اعظم خان نے بھی چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کو خط لکھ دیا ۔ جج اعظم خان نے کہاکہ نیب کیسز میں نامزد ملزمان ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جج احتساب عدالت نے کہاکہ نیب نے جو کیسز واپس لینے یا ختم کرنے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے، واپس لینے والے کیسز کی فہرست ملنے سے عدالتی وقت بچے گا۔جج احتساب عدالت نے کہاکہ ترمیمی آرڈیننس میں چئیرمین نیب کو کیس واپس لینے کا اختیار دیا گیا ہے، نئے قانون میں کوئی ابہام نہیں لہذا فہرست فراہم کی جائے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بھی معاملے پر چیئرمین نیب کو خط لکھ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں