وزیراعظم عمران خان نے وسیم اکرم کے بھائی کی شادی کی یادگار تصویر شیئر کردی

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:19

وزیراعظم عمران خان نے وسیم اکرم کے بھائی کی شادی کی یادگار تصویر شیئر کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بھائی کی شادی کی یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان آئے روز انسٹاگرام پر ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے رہتے ہیں، اب بھی انہوں نے ساتھی کرکٹر وسیم اکرم کے بھائی کے خاص دن کی تصویر شیئر کی۔شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہیں جب کہ وسیم اکرم نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔تصویر کے کیپشن میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ یہ تصویر 1989 کی وسیم اکرم کے بھائی کی شادی میں شرکت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں