مشیر خزانہ شوکت ترین کا چینی ماہرمعاشیات کے ساتھ ملاقات اورگفتگو پرمبنی فیک نیوز کا سختی سے نوٹس، ایف آئی اے میں شکایت درج کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:23

مشیر خزانہ شوکت ترین کا چینی ماہرمعاشیات کے ساتھ ملاقات اورگفتگو پرمبنی فیک نیوز کا سختی سے نوٹس، ایف آئی اے میں شکایت درج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات شوکت ترین نے چینی ماہرمعاشیات کے ساتھ ملاقات اورگفتگو پرمبنی فیک نیوز کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے میں شکایت درج کرنے ، فیک نیوز کے ذرائع کی نشاندہی اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔ ہفتہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ٹویٹ میں مشیرخزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہاکہ فیک نیوز موجودہ حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مشیرخزانہ کی مشترکہ اجلاس میں چینی ماہر معاشیات کے ساتھ ملاقات اورگفتگو سے متعلق فیک نیوز گردش کر رہی ہیں جو سوشل میڈیا پرچلنے والے ایک فضول پیغام کے علاوہ کچھ نہیں ہے، مشیرخزانہ کی چینی ماہرمعاشیات سے اس طرح کی کوئی ملاقات یا بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اس فیک نیوز کا مقصد مایوسی پھیلانا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے اس فیک نیوز کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے میں شکایت درج کرنے ، فیک نیوز کے ذرائع کی نشاندہی اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح  کی  فیک نیوزملک میں براہ راست غیرملکی سرمای کاری میں رخنہ ڈالنے کی منظم مہم کا حصہ ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments