شوکت ترین کا چینی ماہرمعاشیات کیساتھ ملاقات اورگفتگو پرمبنی فیک نیوز کا سختی سے نوٹس

فیک نیوز موجودہ حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،فیک نیوزملک میں براہ راست غیرملکی سرمای کاری میں رخنہ ڈالنے کی منظم مہم کا حصہ ہے، مزمل اسلم

اتوار 28 نومبر 2021 00:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ شوکت ترین نے چینی ماہرمعاشیات کے ساتھ ملاقات اورگفتگو پرمبنی فیک نیوز کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے میں شکایت درج کرنے، فیک نیوز کے ذرائع کی نشاندہی اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں مشیرخزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے لکھا کہ فیک نیوز موجودہ حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مشیرخزانہ کی مشترکہ اجلاس میں چینی ماہر معاشیات کے ساتھ ملاقات اورگفتگو سے متعلق فیک نیوز گردش کر رہی ہیں جو سوشل میڈیا پرچلنے والے ایک فضول پیغام کے علاوہ کچھ نہیں ہے، مشیرخزانہ کی چینی ماہرمعاشیات سے اس طرح کی کوئی ملاقات یا بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ اس فیک نیوز کا مقصد مایوسی پھیلانا ہے۔ مزمل اسلم نے کہاکہ اس طرح کی فیک نیوزملک میں براہ راست غیرملکی سرمای کاری میں رخنہ ڈالنے کی منظم مہم کا حصہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں