سینیٹر شیری رحمان کا کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے سے زائد ضابطگیوں پر احتسابی ادارے خاموش کیوں ہیں ،نائب صدر پیپلز پارٹی

پیر 29 نومبر 2021 16:47

سینیٹر شیری رحمان کا کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے سے زائد ضابطگیوں پر احتسابی ادارے خاموش کیوں ہیں ۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ 40 ارب سے زائد ضابطگیوں کا کسی اپوزیشن نے الزام نہیں لگایا، بے ضابطگیوں کی تصدیق آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے کہاکہ ہم نے حکومت سے کورونا فنڈ کے بارے میں پارلیمان میں کئی بار سوال پوچھا، پارلیمان میں حکومت نے کبھی جواب نہیں دیا۔ انہوںنے کہاکہ دوسروں کا احتساب کرنے والے شفافیت سے بھاگ رہے، ابھی حکومت نے آڈٹ کے لئے مکمل اخراجات کی تفصیل نہیں فراہم کی۔ شیری رحمن نے کہاکہ کورونا فنڈ میں کرپشن کا یہ ابھی ٹریلر ہے، پوری فلم ابھی باقی ہے، کورونا فنڈ عوام کی امانت ہے، تباہی سرکار نے کورونا فنڈ کو بھی نہیں بخشا، ہم کورونا فنڈ میں کرپشن کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments