وزیر اعظم کی نواز شریف کو عاصمہ جہانگیر کونفرنس میں مدعو کرنے پر کڑی تنقید
ججز سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی، خود غرض اور بزدل آدمی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، عمران خان ہمارا نظام تعلیم ہی ہماری ترقی کے لیے بڑی رکاوٹ بن گیا ہے،جب لیڈر ملک کا پیسہ چوری کرتا ہے تو اس پر اللّٰہ کا عذاب آتا ہے، جہلم میں خطاب
پیر 29 نومبر 2021 22:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب وہ (نواز شریف) علاج کے لیے بیرون ملک فرار ہوچکا ہے، 1985 کے بعد تبدیلی آئی ہے کہ چوروں کا برا ہی نہیں سمجھتے، میں کوئی سیاسی بیان نہیں دے رہا لیکن جب آپ کرپشن کو کرپشن ہی نہیں سمجھیں گے تو اس معاشرے میں محنت کون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام تعلیم ہی ہماری ترقی کے لیے بڑی رکاوٹ بن گیا ہے، نوآبادیاتی نظام کے تحت تشکیل پانے والا انگلش میڈیا اور دوسری طرف اردو، جو تیتر ہے اور نہ ہی بٹیر اور تیسری طرف دینی مدارس میں نظام تعلیم ہے، اس کے نتیجے میں تین مختلف خیال کی حامل قومیں سامنے آرہی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ تینوں نظام تعلیم سے آراستہ طلبہ کا تعلق نہیں رہا، ہم نے فیصلہ کیا کہ انہیں یکجا کرنے کے لیے ایک یکساں نظام تعلیم لے کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی مختلف انتشار سے دوچار ہے، مسلمان عاشق رسولﷺ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن اپنے معمولات زندگی میں سیرت النبی ﷺ کے فرمودات کو نہیں اپناتا۔عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کے اعلیٰ کردار کی وجہ سے ملائیشیا اور انڈیشیا میں ہزاروں لوگ مسلمانوں ہوگئے، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری قوم کا اعلیٰ کردار نہیں رہا اور سچائی اعلیٰ کردار کی بنیاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسا ادارہ بننا ہے جو ہمارے اعمال اور نبی کریم ﷺ کی سیرت کو جوڑے، جب تک ہم اپنے اعمال کو حضرت محمدﷺکی تعلیمات سے جوڑیں گے نہیں اس وقت تک عظیم قوم نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ مغربی طرز معاشرت کو دیکھ کر ہمارا نوجوان تذبذب کا شکار ہے، مغربی ممالک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی کررہے ہیں لیکن روحانی اعتبار سے تنزلی کا شکار ہے جس کا اظہار خود پوپ نے بھی کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی ممالک میں اسلام پر بہت کام ہو رہا ہے، اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ وہاں کفر کے فتوے کا ڈر نہیں ہے۔ ہماری قوم کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ لیڈر سامنے نہیں آسکے جو اعلیٰ کردار کے حامل تھے، ہمارے سیاستدان نہیں سمجھتے کہ جب آپ لیڈر بنتے ہیں تو دراصل یہ بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب کوئی صاحبِ منصب ہوجائے تو قوم کا پیسہ لوٹنا شروع کردیتا ہے تو ایسا معاشرہ کیسے ترقی کرسکتا ہے جبکہ اصل لیڈ وہ ہوتا ہے جو اپنی ذات سے بڑھ کر سوچتا ہے۔وزیر اعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ مغرب میں سے پھر کوئی نہ کوئی شخص گستاخی کرے گا لیکن اس مرتبہ خواہش ہے کہ مربوط اور حکمت عملی سے مزین ردعمل سامنے آئے جس کی قانونی حیثیت ہو۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان اور اسکالرز سے مشاورت کرکے ایک ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے جس پر مغربی ممالک میں گستاخی کی گنجائش باقی نہ رہ جائیمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر بجلی سردار اویس لغاری کا بجلی چوری کی روک تھام میں تعاون اورمشترکہ حکمت عملی بنانے کے لئےوزیراعلیٰ ..
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑ اور ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف سیاسی ..
مشال یوسفزئی کی صحافی نادیہ صبوحی پر الزامات،صحافیوں نے مزمل اسلم کی پریس کانفرنس کے دوران احتجاج ریکارڈ ..
یاسین ملک اور دیگر کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے آواز بلند کرنے پر برطانوی پارلیمنٹیرین کا خیرمقدم
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں ..
وفاقی دارالحکومت کے کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ..
جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ثمر حسین خان
وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف
پاکستان ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان
وزارت تعلیم نے وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بجٹ بنانے کے اختیارات سونپ دیئے
پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل نہ کرنے کی درخواست پر پمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الہی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری