وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

یہ ویڈیو اُس وقت کی ہے جب نوازشریف پہلی بار وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 30 نومبر 2021 13:44

وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2021ء) پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر ویڈیو اور آڈیوز لیک ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔اسی حوالے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی ویڈیو بھی موجود ہے۔جب نوازشریف پہلی بار وزیراعظم بنے تھے اُس وقت کی بھی ایک ویڈیو موجود ہے۔ وہ ویڈیو وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی ہے۔

انہوں نے ویڈیو سے متعلق کہا کہ ویڈیو میں بندہ صحت مند ہے اور ساتھ کوئی اور ہے۔
عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ جب سیاستدان عوام کے حق میں کوئی فیصلہ نہ کریں تو پھر اس طرح کا گند ہی سامنے آتا ہے۔مریم نواز کی ایک اور آڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ویڈیو کا گیم بہت لمبا ہے۔بلکہ یوں کہہ لیں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ایسی ویڈیو سامنے آئے گی کہ یہ لوگ پریس کانفرنس بھی نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات میں جاتی امرا میں بننے والی ویڈیو سے متعلق کر رہا ہوں۔جاتی امرا صرف نوازشریف کی رہائش نہیں بلکہ وہاں سے کچھ فاصلے پر بھی ہے۔
۔دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آڈیو اور ویڈیو لیک ہونا ملک کی بدقسمتی قرار دیا۔

انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مریم نواز کی آڈیو میں کوئی غیر قانونی بات ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی ووٹ نہیں خریدا، اگر ووٹ خریدنے کی ویڈیو درست ہے تو اس پر بھی کارروائی ہونی چاہئیے۔ مزید کہا کہ ہمارے کابینہ اجلاس چل رہے ہوتے تھے اور باہر خبریں نکل جاتی تھیں جس کی روک تھام کے لیے جیمرزلگانے پڑے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں