ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 10افراد جاں بحق اور 475نئے کیسز رپورٹ

منگل 30 نومبر 2021 14:09

ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 10افراد جاں بحق اور 475نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 10افراد جاں بحق اور 475نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 475 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 327 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 1.1 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 728 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 840 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 876 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 905 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 42 ہزار 236 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 577 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 2 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 775 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 70 ہزار 585 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 12 کروڑ 30 لاکھ 32 ہزار 63 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 1 لاکھ 84 ہزار 100 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں