ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں ،فواد چوہدری

پاکستان T-20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی شاندار میچ جیت گیا،، مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے، کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے، وزیر اطلاعات

منگل 30 نومبر 2021 14:20

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں ،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں ، پاکستان T-20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی شاندار میچ جیت گیا،، مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے، کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں چاول کی 9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی،4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی چینی، ٹماٹر، پیاز مسلسل قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ اور پاکستان T-20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی شاندار میچ جیت گیا، الحمدللّٰہ پاکستان کی عالمی کرکٹ میں فتح یاب واپسی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے،، کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments