بیان حلفی میں کیا لکھا ہے معلوم نہیں‘عدالت وقت دے.سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کا اظہار لاعلمی
آپ نے ابھی تک اپنا ہی بیان حلفی نہیں دیکھا؟ آپ کا بیان حلفی کسی مقصد کے لیے ہو گا‘تحریری جواب جمع کروائیں تین سال بعد بیان حلفی کس طرح آیا.اسلام آباد ہائی کورٹ
میاں محمد ندیم منگل 30 نومبر 2021 14:24
(جاری ہے)
سماعت میں رانا محمد شمیم ‘مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمان، ایڈیٹر عامر غوری، اور سینئر صحافی انصار عباسی ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے سماعت کے آغاز میں جج نے استفسار کیا کہ پاکستان بار کونسل اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) سے کون آئے ہیں؟نیشنل پریس کلب سیکرٹری نواز رضا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ایف یو جی سے ناصر زیدی صاحب آئے ہیں جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ ناصر زیدی صاحب کی تو بہت قربانیاں ہیں.
بعدازاں عدالت کے کہنے پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم روسٹرم پر آئے تو جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے شوکاز نوٹس کا جواب دیا ہے؟جس پر رانا شمیم نے کہا کہ میرے خاندان میں حادثہ ہوا ہے سماعت 12 تاریخ کے بعد مقررر کرلیں رانا شمیم نے عدالت میں انکشاف کیا کہ میں نے ابھی تک اپنا بیان حلفی بھی نہیں دیکھا. جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ابھی تک اپنا ہی بیان حلفی نہیں دیکھا؟ آپ کا بیان حلفی کسی مقصد کے لیے ہو گا کسی اخبار کے لیے آپ نے دیا تھا رانا شمیم نے بتایا کہ میرا بیان حلفی سیلڈ تھا اور صرف خاندان کے پاس تھا پتہ نہیں وہ کس طرح لیک ہو گیا جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ان کو بیان حلفی نہیں دیا؟ آپ نے بیان حلفی کسی مقصد کے لیے ہی دیا ہوگا آپ تحریری جواب میں بتائیں گے کہ تین سال بعد بیان حلفی کس طرح آیا. عدالت نے سابق چیف جج گلگت بلتستان کو پانچ روز کے اندر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی رانا شمیم نے کہا میری ایک عرض ہے 5 دسمبر کو بھابھی کا چہلم اور 12 کو بھائی کا چہلم ہے تاہم عدالت نے ہدایت کی کہ یہ بھی سنجیدہ معاملہ ہے آپ اپنے آپ کو جسٹیفائی کریں. اٹارنی جنرل جالد جاوید نے کہا کہ سابق چیف جج سے اصل بیان حلفی عدالت میں پیش کروایا جائے شاید ان کے بیٹے نے بیان حلفی لیک کردیا ہو رانا شمیم نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے اور وہ یہیں پاکستان میں ہوتا ہے میں نے ابھی تک بیان حلفی دیکھا ہی نہیں جج نے رانا شمیم کو ہدایت کی کہ آپ اپنا اصل بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیںجس پر انہوں نے کہا کہ اس کے لیے آپ مجھے وقت دیں. اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ 10 سال پرانا کاغذ نہیں 10 نومبر کا کاغذ ہے، اس کیس میں آرٹیکل 19 اور 19 اے کا معاملہ ہے اٹارنی جنرل نے کہا کہ میڈیا کا کردار دوسرے نمبر پر ہے ذمہ داری رانا شمیم پر آتی ہے لہذا استدعا ہے کہ عدالت رانا شمیم سے اصلی حلف نامہ منگوائے رانا شمیم نے کہا کہ میں نے ابھی کچھ نہیں دیکھامیں گاﺅں میں تھا اس لیے اخبار میں بیان حلفی کے بارے میں شائع ہونے والی خبر نہیں پڑھی جس پراٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ دس سال پرانا دستاویز نہیں ان کو 10 نومبر کا یاد نہیں؟ انہوں نے نہیں لکھا تو کس نے لکھا؟. چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معاونین ہم نے اس لیے رکھے تاکہ عدالتی کارروائی شفاف انداز میں ہو اب رانا شمیم کہہ رہے ہیں ان کو بیان حلفی کا معلوم ہی نہیں ہے عدالت نے کہا کہ اگر بیان حلفی سیل تھا تو اس اخبار کے پاس کیسے پہنچا اٹارنی جنرل نے کہا کہ 10 نومبر کو بیانِ حلفی نکلا ہے اور اب رانا شمیم کہہ رہے ہیں پچھلے ہفتے کا مجھے معلوم نہیں کہ اس میں کیا لکھا ہے. جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ رانا شمیم کو کتنا وقت چائیے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہر دن بہت اہم ہے عدالت نے ریمارکس دیے کہ میں توہین عدالت پر یقین ہی نہیں کرتا ججز کو بہت اونچا ہونا چاہیے رانا شمیم کے آج کے بیان نے کیس کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے سیاسی بیانیہ کو عدلیہ کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے. تاہم جج نے انہیں ہدایت کی کہ 7 دسمبر تک آپ اپنا جواب اور اصل بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں رانا شمیم نے کہا کہ 7 دسمبر تک اصل بیان حلفی نہیں آسکے گا عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ وہاں سے بھجوانے کا بندوبست کریں اٹارنی جنرل مدد کریں گے رانا شمیم نے کہا کہ میری درخواست ہے 12 دسمبر کے بعد سماعت رکھی جائے تاہم جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اتنا زیادہ وقت نہیں دے سکتے 7 دسمبر تک سماعت ملتوی کرتے ہیں.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد ..
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت کا ملیریا کے ..
شیر افضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ..
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم