اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کا اجلاس چھ دسمبر کو طلب کرلیا

ان کیمرہ اجلاس میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف کمیٹی کو نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر بریفنگ دیں گے

منگل 30 نومبر 2021 16:58

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کا اجلاس چھ دسمبر کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس چھ دسمبر کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ان کیمرہ اجلاس 6 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا_ مشیر قومی سلامتی معید یوسف کمیٹی کو نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر بریفنگ دیں گے،پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پیر دوپہر بارہ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ،بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو دعوت نامے جاری کردیے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں