وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
آئندہ تین ماہ بہت اہم ہیں، کوئی وزیر پیشگی اطلاع کے بغیر بیرون ملک نہ جائے، حکومت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، وزراء ملک میں رہیں اوروزارتوں کی کارکردگی بہتر بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی
ثنااللہ ناگرہ منگل 30 نومبر 2021 17:31
(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کروانے لازمی ہیں، ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس پر وزارت قانون اپنی رائے دے گی، ہم سمجھتے ہیں کہ اگلے تمام ضمنی انتخاب ای وی ایم پر لازمی ہیں، اگر ایسا نہ ہوا تو ایک نقطہ نظر یہ ہےکہ حکومت اس کو فنڈ نہیں دے سکے گی، وزیرقانون کی رائے بھی ہےکہ حکومت صرف ای وی ایم پر انتخابات کیلئے فنڈ دے سکےگی، الیکشن کمیشن کو چاہیےکہ انتخابات کو فوری ای وی ایم پر شفٹ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے کی حال ہی میں کچھ ویڈیوز آئی ہیں، سینیٹ انتخابات میں جس طرح ووٹ کی خریداری ہوئی سب نے دیکھا، الیکشن کمیشن کو کام کرتے ہوئے نظر آنا چاہیے، الیکشن کمیشن کو چاہیے لاہور واقعے پر انکوائری مکمل کرکے ایکشن لے۔ حیدر آباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے 20 کلو کا تھیلا 1443 روپے کا ہے، پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان میں20 کلو آٹا 1100 روپے کا ہے، حیدرآباد میں آٹا سب سے مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 1443، کراچی میں 1404 روپے کا ہے، سندھ میں جو کئی دہائیوں سے برسراقتدار ہیں ان سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہو رہی، وزیراعلیٰ سندھ سے دوبارہ کہتے ہیں کہ اپنے معاملات درست کریں، ٹماٹر، پیاز، چکن، ایل پی جی، چاول سمیت دیگر اشیا سستی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے 3 بلین ڈالر کے معاہدے کے ضوابط مکمل ہوگئے ہیں، اس سال 4.75 ارب ڈالر کا زرمبادلہ آنے کا امکان ہے۔ یوریا کی عالمی منڈی میں قیمت ساڑھے 8 ہزار روپے فی بیگ اور پاکستان میں 1700 روپے ہے، پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، سندھ میں ایسا کچھ نہیں ہو رہا کیونکہ وہ خود سارے ملوث ہیں، ہمارے شہر جس طرح بڑھ رہے ہیں غذائی قلت ہو جائے گی، ملک امین اسلم کو اسموگ پر قابو پانے کیلئے طویل المدتی پالیسی لانے کو کہا گیا ہے، اس سال ہمارے گیس کے ذخائر میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی، پورے پاکستان میں صرف 28 فیصد لوگوں کو گیس میسر ہے، افغانستان پراوآئی سی ممالک کےوزرائےخارجہ کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، کابینہ کےاجلاس میں رانا شمیم کے معاملے پربات ہوئی، امید ہےعدالت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، رانا شمیم کہتے ہیں یہ بیان حلفی ان کا نہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کا سکیورٹی ڈویژن کا دورہ
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے ..
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس