اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا

کیمرہ اجلاس 6 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا،مشیر قومی سلامتی معید یوسف کمیٹی کو نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر بریفنگ دیں گے

منگل 30 نومبر 2021 21:46

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا ۔ ان کیمرہ اجلاس 6 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف کمیٹی کو نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر بریفنگ دیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پیر دوپہر بارہ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ،بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، مولانا اسعد محمود کو بطور ممبر کمیٹی مدعو کیا گیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی، قائد ایوان شہزاد وسیم بھی کمیٹی کے ممبر کے طور پر مدعو ہیں ۔ اعظم نذیر تارڑ، مولانا غفور حیدری سمیت 29 ممبران کمیٹی کو مدعو کیا گیا ہے ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کو بھی خصوصی طور پر بھی مدعو کیا گیا ہی

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments