سینیٹر شیری رحمان کی پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر جیالوں کو مبارکباد

پیپلز پارٹی کی 54 سالا جمہوری اور آئینی جدوجہد کا سفر قابل رشک ہے، نائب صدر پیپلز پارٹی

منگل 30 نومبر 2021 22:16

سینیٹر شیری رحمان کی پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر جیالوں کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، بانیان پیپلز پارٹی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور کارکان کو خراج پیش کرتی ہوں دنیا بھر کے جمہوریت پسندوں، پارٹی قیادت اور جیالوں کو پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتی ہوں،54سال کی جدوجہد کے پیچھے قیادت اور کارکنان کی لا تعداد قربانیاں شامل ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 54 سالا جمہوری اور آئینی جدوجہد کا سفر قابل رشک اور بے مثال ہے،اس جمہوری آئینی جدوجہد کا سفر ابھی جاری ہے،جن کا جمہوریت اور آئین کی جدوجہد میں کوئی حصہ نہیں آج وہ لوگ ملک و قوم پر مسلط ہیں،ان کے ہاتھوں روز پارلیمان کی بے توقیری اور آئین کی پامالی ہوتی ہے،پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکان نے اس دن کے لیے قربانیاں نہیں دی تھی جمہوریت، عوام اور آئین پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی اس ملک کی وفاق کی علامت ہے، اور رہے گی پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی آواز اور نمائندگی کا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments