شاہدخاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستیں مسترد، آئندہ سماعت پر گواہان طلب

منگل 30 نومبر 2021 18:55

اسلام آباد۔30نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 30 نومبر2021ء) :احتساب عدالت کےجج محمد اعظم خان کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستیں مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی اور دیگر عدالت میں  پیش ہوئے۔ اس موقع پر ریفرنس کے شریک ملزمان عظمی عادل، امین راجپوت اور دیگر کی بریت درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستیں مسترد کرنے اور ٹرائل جاری رکھنے کاحکم سناتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب گواہان کو طلب کرلیا۔واضح رہے کہ ریفرنس میں دو ملزمان شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے بریت درخواستیں دائر نہیں کی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں