کسی کی پرائیویسی نہیں رہی، پاکستان کو سائبر سکیورٹی ماہرین کی ضرورت ہے، صدر مملکت

پاکستان ڈیجٹیلائز ہوگا ویسے ویسے سائبر حملے بڑھ جائیں گے پاکستان کو سائبر سکیورٹی ماہرین کی ضرورت ہے، عارف علوی کا خطاب

منگل 30 نومبر 2021 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں کسی کی پرائیویسی نہیں رہی پورے معاشرے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔پاکستان سائبر ہیکاتھان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ڈیجٹیلائز ہوگا ویسے ویسے سائبر حملے بڑھ جائیں گے پاکستان کو سائبر سکیورٹی ماہرین کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے کہا کہ نئی نسل دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کو بہتر طور پر سمجھ رہی ہے آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی سے پاکستان کی آئی ٹی کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اداروں کو ڈیجٹیلائز کرنے کے ساتھ سائبر سکیورٹی کی جانب بھی اپنی توجہ مبذول کرنی چاہئے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہونہار طلبہ کو 50 ہزار شکالر شپس دی جارہی ہیں سائبر حملے بڑھنے کے باوجود دنیا کے پاس ٹیکنالوجی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے بھارت ہمارے معاشرے میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز چلائی جاتی ہیں ایف بی آر اور نیشنل بینک پر سائبر حملہ اس کی ?مثال ہے مالیاتی اداروں، ٹیلی کام اور یوٹیلی اداروں کا ڈیٹا بھی محفوظ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں