عمران خان ہر کسی کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ وہ سچا ہے

ہم نے وزیراعظم کو بتایا ہے ہر کوئی سچا نہیں ہوتا، میں نے اور فوادچوہدری نے نوازشریف کےجانےکی ‏مخالفت کی تھی۔ سینیٹر فیصل واوڈا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 دسمبر 2021 12:38

عمران خان ہر کسی کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ وہ سچا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2021ء) : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر ایک کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ وہ سچا ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جسٹس قیوم کی آڈیو آئی اور جس ‏نے فیصلے کروائے وہ آج بھی سیاست میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے خلاف مسلم لیگ ن نےکیا کچھ نہیں کیا ، لیکن ان سے کوئی جواب نہیں پوچھا گیا۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا ہوئی وہ بیرون ملک چلےگئے۔ مسلم لیگ ن سامنے ہے، ان کی جانب سے عدلیہ پر تنقید اور اداروں کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی گئی، وہ مسلم لیگ ن تھی، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں وقت ضرورت کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے اور ان کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف کی جب میڈیکل رپورٹ آئی تو کابینہ میں کہا گیا کہ یہ جعلی ہیں، کابینہ میں آدھے ‏سے زیادہ لوگ نوازشریف کے بیرون ملک جانے کے حق میں تھے، کچھ خاموش تھے لیکن میں نے اور فوادچوہدری نے نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی ‏مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ یہ جعلی رپورٹس ہیں ان کو جانے نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا کوئی کسی کی زندگی کی ذمہ داری اٹھا سکتا ہے؟ مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی بات آئی ‏تو بھی میں نے کُھل کرمخالفت کی، میں نے کہا کہ میں ایئرپورٹ پر چلا جاؤں گا، اور بعد میں دیکھوں گا کہ کیا ہوتا ہے، میں نے کہا کہ مریم نواز کو نہ جانے دیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سب کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ وہ سچا ہے، ہم نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ ہر کوئی سچا نہیں ہوتا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں