ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد نے استعفیٰ دیدیا

بدھ 1 دسمبر 2021 15:10

ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد نے استعفیٰ دیدیا
 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ یکم دسمبر2021ء) ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد نے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، بیرسٹر رضوان احمد اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے اہم مقدمات کی پیروی کررہے تھے، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر بنی نیب ٹیم کے رکن بھی تھے۔

بیرسٹر رضوان احمد ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر بھی نیب کی نمائندگی کررہے تھے، اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاوٴنٹس کیسز میں بھی پیش ہورہے تھے، انہوں نے مجموعی طور پر 270 مقدمات میں نیب کی نمائندگی کی، تاہم اب اسپیشل پراسیکیوٹر نیب بیرسٹر رضوان احمد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفا دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں