ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید نو افراد چل بسے ،414نئے کیسز رپورٹ

بدھ 1 دسمبر 2021 15:13

ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید نو افراد چل بسے ،414نئے کیسز رپورٹ
 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ یکم دسمبر2021ء) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 09 افراد انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کیلئے 42 ہزار 381 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 414 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے 09 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ این سی او سی کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 0.97 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 896 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں