پاکستان کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے نون لیگ کو بھی سنٹرل پنجاب سے باہر نکلنا چاہیے، فواد چوہدری

بدھ 1 دسمبر 2021 15:19

پاکستان کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے نون لیگ کو بھی سنٹرل پنجاب سے باہر نکلنا چاہیے، فواد چوہدری
 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ یکم دسمبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پشاور میں پیپلز پارٹی کا جلسہ خوش آئند ہے، پاکستان کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے نون لیگ کو بھی سنٹرل پنجاب سے باہر نکلنا چاہیے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیرنے کہاکہ ان جماعتوں کی قیادت بد قسمتی سے بہت سطحی ہیاور ان کے پاس کوئی ایجنڈا بھی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علاقائی اور شدت پسند سیاست تب ہی ختم ہو گی جب قومی سیاست ہو گی،یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کامیابی صرف تنقید سے نہیں مل سکتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کوئی متبادل ایجنڈا بھی ہوتا ہے تو لوگ متوجہ ہوتے ہیں، دونوں جماعتوں کی قیادت حکومت ہٹانے کی خواھش کی بجائے اپنے پاوٴں پر کھڑا ہونا سیکھے،دونوں جماعتیں بڑی اصلاحات کیلئے بھی تجاویز دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں