اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے،عمران خان

گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات لیئے جائیں، اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے،وزیر اعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے اقدامات بارے جائزہ اجلاس

بدھ 1 دسمبر 2021 22:33

اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے،عمران خان
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے،گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات لیئے جائیں، اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں وفاقی وزرائ شیخ رشید، اسد عمر، خسرو بختیار، سید فخر امام، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، گورنر اسٹیٹ بنک، چیرمین ایف بی آر، سینیئر سول و عسکری حکام شریک تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا اشیائ ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ بنتی ہے۔

(جاری ہے)

اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ہولڈنگ کے خلاف وسیع تحقیقات کی ہیں۔ بارڈر کراسنگز پر افرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے تاکہ مال کی چیکنگ اور نقل و حرکت کی ٹریکنگ ممکن ہو سکے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے غیر قانونی پیٹرول کی اسمگلنگ کو روکنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں