ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد چاہتے ہیں، اسد عمر

پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اجلاس سے خطاب سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، سرمایہ کاری کیلئے قانونی فریم ورک کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، خالد منصور

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد چاہتے ہیں، پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ بدھ کو وزارت منصوبہ بندی میں سی پیک سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی سی پیک امور خالد منصور نے شرکت کی ۔

اجلاس میں چائنا چیمبر آف کامرس فار ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ کے وفد نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں وزیر منصوبہ بندی نے چینی سرمایہ کاروں کو ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا۔اسد عمر نے کہاکہ ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد چاہتے ہیں، پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

خالد منصور نے کہاکہ سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، سرمایہ کاری کیلئے قانونی فریم ورک کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فریم ورک کے بعد سرمایہ کاروں کو اپنے کام شروع کرنے اور چلانے میں آسانی ہوگی۔چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں پاکستان کے تقابلی فوائد کے مختلف پہلوؤں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ نمائندہ چائنا چیمبر نے کہاکہ سفری پابندیاں ختم ہوتے ہی سرمایہ کاروں کے دوروں کا اہتمام کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں