ایف بی آر نے تمام سٹیک ہولڈرز کو چینی سیکٹر کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر سختی سے عمل درآمد کا مشورہ دیدیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ایف بی آر نے تمام سٹیک ہولڈرز کو چینی سیکٹر کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر سختی سے عمل درآمد کا مشورہ دیدیا ۔ ایف بی آر کے مطابق تمام چیمبرز آف کامرس، تجارتی باڈیز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے چینی سیکٹر پر نافذالعمل ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر سختی سے کاربند رہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر، ٹریک اینڈ ٹریس، ایف بی آر نے یہ بات مراسلے کے ذریعے تمام سٹیک ہولڈرز تک پہنچادی، مراسلہ میں سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 5 کا حوالہ دیا گیا ہے، کرشنگ سیزن کے لئے چینی کا کوئی بھی تھیلہ 11 نومبر 2021 سے ٹیکس سٹیمپ اور انفرادی شناختی نشان لگوائے بغیر پیداواری سائٹ اور کاروباری حدود سے نکلوایا نہیں جا سکتا، بغیر ٹیکس سٹیمپ تمام سپلائی چین آپریٹرز بشمول ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز ، ڈیلرز اور ریٹیلرز بھی چینی کی خریدو فروخت نہ کریں، سپلائی چین آپریٹرز کی طرف سے خلاف ورزی کی صورت میں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں