جو ماضی سے سبق حاصل نہیں کرتے وہ ایک ہی طرح کی غلطیاں بار بار دہراتے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:37

جو ماضی سے سبق حاصل نہیں کرتے وہ ایک  ہی طرح کی  غلطیاں بار بار دہراتے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو ماضی سے سبق حاصل نہیں کرتے وہ ایک ہی طرح کی غلطیاں بار بار دہراتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  جمعرات کو اپنے ٹویٹ  میں کیا۔ ٹویٹ میں وزیراعظم نے ہالینڈ کے فلاسفر برچ سپینوزا کا ایک قول بھی ان کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا جس میں سپینوزا نے کہا ہے کہ" اگرآپ  چاہتے ہیں کہ آپ کا حال آپ کے ماضی سے مختلف ہو تو اپنے ماضی کامطالعہ کریں"۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں