پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملہ پر پاکستان نے برطانیہ کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستان سول ایو ی ایشن اور یوکے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:57

پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملہ پر پاکستان نے برطانیہ کی خدمات حاصل کرلیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملہ پر پاکستان نے برطانیہ کی خدمات حاصل کرلیں۔جمعرات کو حکام کے مطابق پائلٹس کے امتحانات کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، پاکستان سول ایوی ایشن نے برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سول ایو ی ایشن اور یوکے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،سی اے اے پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے مابین معاہدہے کی مدت تین سال ہوگی وفاقی کابینہ نے دونوں اداروں کے مابین فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری دیدی،معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن پاکستانی پائلٹس کے ایف ، او ،او، / پی پی ایل اور سی پی ایل امتحان لینے کی مجاز ہوگی،پہلے سال فی پیپر امتحانی فیس 90 پاونڈ ، دوسرے سال95پاونڈ مقرر کی گئی ،پاکستان سول ایوی ایشن پہلی دفعہ 75 فیصد دوسری دفعہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کریگی۔

تیسری دفعہ امتحان پر پائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابندہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں