کورونا وباءکے باوجود گزشتہ تین سالوں میں تقریباً 11 لاکھ افراد کو بیرون ملک روزگار ملا، چوہدری فواد حسین

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:54

کورونا وباءکے باوجود گزشتہ تین سالوں  میں تقریباً 11 لاکھ افراد کو بیرون ملک روزگار ملا، چوہدری فواد حسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے باوجود گزشتہ تین سالوں کے دوران تقریباً 11 لاکھ افراد کو بیرون ملک روزگار کے مواقع ملے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سالوں میں پوری امید ہے کہ تقریباً 20 لاکھ افراد بیرون ملک جائیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں بیرون ملک ملازمت کے لئے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے رجسٹرڈ کئے گئے پاکستانی ورکرز کی تعداد کے حوالے سے اسٹیٹمنٹ بھی شیئر کی جس کے مطابق 2019ءسے اکتوبر 2021ءتک تین سالوں میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 26 ہزار 640 افراد کو بیرون ملک روزگار ملا۔

2019ءمیں 6 لاکھ 25 ہزار 203 افراد نے بیرون ملک ملازمت حاصل کی، 2020ءمیں 2 لاکھ 24 ہزار 705 اور 2021ءمیں 1 لاکھ 76 ہزار 732 افراد بیرون ملک  ملازمتوں پر گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں