محمود خان 30 نومبر کے پیپلز پارٹی کے جلسے نے بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے ،فیصل کریم کنڈی

محمود خان کان کھول کر سن لے خیبر پختونخواہ میں جیالے قدم جما چکے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا بیان

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:33

محمود خان 30 نومبر کے پیپلز پارٹی کے جلسے نے بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے ،فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے محمود خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ محمود خان 30 نومبر کے پیپلز پارٹی کے جلسے نے بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ہمت تھی تو پیپلز پارٹی کا جلسہ کا جلسہ روک کر دکھاتے ، محمود خان کان کھول کر سن لے خیبر پختونخواہ میں جیالے قدم جما چکے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کر کے محمود خان اپنی نوکری بچانے کی کو شش کر رہے ہیں، پورا پاکستان نالائق وزیر اعظم سے نجات چاہتا ہے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اب پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی بھی کہہ رہے وفاقی اور کے پی حکومت کرپٹ ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں