وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا اقوام متحدہ امن مشن کے تحت میں وسطی افریقہ میں تعیناتی کے دوران شہید ہونے والے حوالدار محمد شفیق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

جمعرات 2 دسمبر 2021 15:21

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا اقوام متحدہ امن   مشن کے تحت   میں وسطی افریقہ میں  تعیناتی کے دوران شہید ہونے والے حوالدار محمد شفیق  کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اقوام متحدہ امن مشن  کے تحت  وسطی افریقہ میں خدمات کی انجام دہی  کے دوران  شہید ہونے والے پاک فوج  کے حوالدار محمد شفیق  کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے عالمی امن کے لیے کلیدی کردار ہے، عالمی امن کی خاطر اب تک پاک فوج کے 162 پیس کیپر اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں