جلد مارکیٹ میں دھماکے دار ویڈیو آںے والی ہے

ایک ویڈیو تیار بیٹھی ہے جس میں شریف فیملی کے اہم صاحب کسی فارم ہاؤس میں تنطیم سازی میں مصروف ہیں۔سینئر صحافی جاوید چوہدری کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 دسمبر 2021 15:36

جلد مارکیٹ میں دھماکے دار ویڈیو آںے والی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2021ء) : سینئر صحافیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جلد مارکیٹ میں دھماکے دار ویڈیو آںے والی ہے ۔اسی حوالے سے سینئر صحافی جاوید چوہدری اپنے کالم ’کسی سے بھی نہیں‘ میں لکھتے ہیں کہ ملک میں سنجیدہ حالات ہیں،سارے فیصلے اب آئی ایم ایف سے ہوتے ہیں۔ملک میں پہلی مرتبہ ایسی حکومت آئی ہے جس نے ملک کے ہر طبقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

آپ ملک کا کوئی بھی سیکٹر دیکھ لیں۔آپ کو ہر دیوار کے پیچھے سے سسکیاں سنائی دیں گی لیکن ان سنجیدہ حالات میں سنجیدگی کا علم یہ ہے کہ ملک میں آڈیو آڈیو، ویڈیو ویڈیو کا کھیل ہو رہا ہے۔ایک آڈیو آتی ہے اور جواب میں دوسری طرف سے بھی آڈیو آ جاتی ہے اور پورا ملک اس کے پیچھے لگ جاتا ہے۔شنید ہے لندن سے چند مزید ویڈیوز بھی آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو نومبر 2018ء میں اس وقت بنائی گئی جب چیف جسٹس ثاقب نثار انیل مسرت کی دعوت پر ڈیم کے لیے فنڈ جمع کرنے کے لیے لندن گئے تھے۔

یہ مختلف اوقات میں جو کچھ فرماتے رہے لوگ وہ ریکارڈ کرتے رہے اور اب یہ کسی بھی وقت مارکیٹ میں ہوں گی۔جب کہ دوسری طرف ایک ویڈیو تیار بیٹھی ہے جس میں شریف فیملی کے اہم صاحب کسی فارم ہاؤس میں تنطیم سازی میں مصروف ہیں۔آپ ملک کے چیلنجز دیکھ لیں اور ریاست اور سیاست کے ایشوز ملاحظہ کریں چنانچہ اس کا نتیجہ کیا نکلے گا۔؟ وہی نکلے گا جو ایسے حالات میں نکلا کرتا ہے۔

جاوید چوہدری مزید لکھتے ہیں کہ مجھے افسوس اس نتیجے کا نہیں، مجھے افسوس ملک کے طاقتور عہدیداروں کے رویوں پر ہے۔یہ لوگ کھلی آنکھوں سے چھپکلی کھا رہے ہیں اور ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ، کیوں؟ اس کیوں کا فیصلہ بہر حال مورخ لکھے گا اور مورخ اب زیادہ دور نہیں ہے۔اللہ اس ملک کی حفاظت کرے ملک تقریبا ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں