گزشتہ چار ماہ میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اگست 2021 سے اب تک برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت فی لیٹر 113 روپے اضافہ ہوا

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:10

گزشتہ چار ماہ میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) گزشتہ چار ماہ میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، تفصیلات کے مطابق اگست 2021 سے اب تک برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت فی لیٹر 113 روپے جبکہ اگست 2021 سے اب تک گھی کی فی کلو قیمت میں 88 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ برانڈڈ کوکنگ آئل 5 لیٹر کا ٹن اگست میں 1540 روپے کا تھا،5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل ٹن مارکیٹ میں 2003 روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

گھی اگست 2021 میں 303 روپے فی کلو فروخت ہورہا تھا، مارکیٹ میں گھی کی فی کلو قیمت اب 391 روپے سے زائد ہوچکی ہے۔ ستمبر میں کوکنگ آئل 5 لیٹر 1694 روپے کا ہوگیا تھا، سمتبر میں فی کلو گھی کی قیمت 338 روپے سے زائد رہی،۔ اکتوبر میں 5 لیٹر کوکنگ آئل 1745 روپے تک دستیاب تھا۔ اکتوبر میں فی کلو گھی 347 روپے میں مل رہا تھا۔ نومبر کے اوائل میں 5 لیٹر کوکنگ آئل 1810 روپے سے زائد تھا۔ نومبر کے اوائل میں گھی کی فی کلو قیمت 368 روپے تھی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں