بدقسمتی سے پاکستان میں میرٹ پر ہمیشہ سوالا ت اٹھائے جاتے ہیں، شیخ رشید

7 شہدا پیکچ پر وزیراعظم سے بات کی ہے مزید پیکچ دے رہے ہیں ،میری خواہش ہے وفاقی پولیس ملک کی مثالی پولیس ہو ، وزیر داخلہ کا تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:32

بدقسمتی سے پاکستان میں میرٹ پر ہمیشہ سوالا ت اٹھائے جاتے ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں میرٹ پر ہمیشہ سوالا ت اٹھائے جاتے ہیں ،وفاقی پولیس میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں گے تو شہریوں کو انصاف ملے گا،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز پولیس لائن میں نشانہ بازی میں نمایاں پوزیشن لینے والے پولیس فورس کے جوانوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو حوصلہ ہار جاتا ہے وہ مقابلہ نہیں کرسکتا،2013 میں 8 کروڑ ووٹ تھے،2020 میں 12 کروڑ ووٹ اندراج ہوئے ہیں،پولیس کی بھرتیوں میں اضافہ کررہے ہیں،امید ہے میرٹ سے مقابلہ ہوا ہوگا،پاکستان میں میرٹ پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں،ہم شہدا کے لیے مزید پیکچ دے رہے ہیں،وزیر اعظم سے شہدا پیکچ پر بات کی ہیں،اسلام آباد اب بہت پھیل چکا ہے،اسلام آباد ،کے پی کے اور اے جے کے پولیس کو جیتنے پر مبارک آباد پیش کرتا ہوں،ہم شہدا کے پیکچ پورے طرح ادا نہیں کرسکے،وزیرخزانہ سے ملاقات نہیں ہو سکی ہے ،انشاء اللہ جلد اس معاملہ کو حل کر لیا جائے گا،میری خواہش ہے کہ وفاقی پولیس ملک کی مثالی پولیس ہو اور انکی مثال دی جائے ،جرائم پیشہ افراد سے کسی صورت بھی نرمی نہ برتی جائے ،اگر آج چھوٹ دی جائے گی تو کل وہ بڑا کرائم کریں گے ،شہریوںکی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ،عمارتیں بلند کرنے سے شخصیت بلند نہیں ہوتی ،اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے اے جے کے، کے پی کے پولیس یہاں موجود ہے سلام پیش کیا،۔

۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں