سٹاک ایکسچینج نہیں، موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے ہیں، شہبازشریف

سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوبنے کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں ، بیان

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:51

سٹاک ایکسچینج نہیں، موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے ہیں، شہبازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج نہیں، موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے ہیں ۔ گزشتہ روز حکومت نے کامیابیوں کے دعوے کئے، آج سٹاک ایکسچینج میں بًلڈ باتھ ہوگیا ۔ سٹاک ایکسچینج کریش ہونے پراپنا بیان دیتے ہوے شہبازشریف نے کہا سٹاک ایکسچینج نہیں، موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا گزشتہ روز حکومت نے کامیابیوں کے دعوے کئے، آج سٹاک ایکسچینج میں بًلڈ باتھ ہوگیا ۔ انہوں نے کہا سٹاک ایکسچینج میں 2000 پوائنٹس کا گرنا سرمایہ کاروں کے معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوبنے کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا خبردار کیا تھا کہ تجارتی خسارہ، شرح سود میں اضافہ معیشت کی جان لے گا ۔ غیرملکی قرض کا تاریخی بوجھ، روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا نتیجہ یہ ہی نکلنا تھا ۔ انہوں نے کہا ملک پر نازل بربادی سے نجات حاصل نہ کی تو ’اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چٴْگ گئیں کھیت‘ پوری قوم پڑھ رہی ہو گی ۔ یہی ڈگر رہی تو خاکم بدہن پاکستان کا کیا ہوگا، اس تباہی کو اب رکنا چاہئے، یہ قومی سلامتی کا سوال ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں