صحافیوں کا تحفظ تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے، عمران خان

جرنلٹس پروٹیکشن بل تحریک انصاف کے منشور میں شامل تھا، وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس وزرائے اعلیٰ خیبرپختونخوا و پنجاب نے کور کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ دی

جمعرات 2 دسمبر 2021 23:11

صحافیوں کا تحفظ تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزرائے اعلیٰ خیبرپختونخوا و پنجاب نے کور کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ دی ۔ اجلاس میں انصاف صحت کارڈ کے دائرہ کار بڑھانے اور احساس پروگرام پر بھی گفتگو کی گئی ۔ کور کمیٹی میں جرنلسٹس پروٹیکشن بل پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم کا کہناتھا کہ صحافیوں کا تحفظ تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے، جرنلٹس پروٹیکشن بل تحریک انصاف کے منشور میں شامل تھا،

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments