کاروباری مراکز کو محفوظ ماحول فراہم کرناہماری بنیادی ذمہ داری ہے، آئی جی اسلام آباد

شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہیں،عوامی رابطہ مہم کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں جس سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو رہا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے، قاضی جمیل الرحمان

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) کاروباری مراکز کو محفوظ ماحول فراہم کرناہماری بنیادی ذمہ داری ہے، شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہیں،عوامی رابطہ مہم کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں جس سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو رہا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے، یہ باتیں آئی جی اسلام آباد نے رابطہ مہم کے تحت مختلف مارکیٹوں کے دورے کے دوران کہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی طرف سے شروع کی گئی عوامی رابطہ مہم کے تحت آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا، تاجروں اور شہریوں سے ملاقات کی انھوں نے آئی جی اسلام آباد کو اپنے درمیان پاکر نہایت خوشی کا اظہار کیا،بزرگ شہری اپنائیت سے ملے اور ڈھیروں دعا?ں سے نوازا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تاجروں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے افسران کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ وہ خود عوام کے پاس جائیں اور ان کی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں میں خود بھی مختلف فورم پر عوام کے ساتھ ملاقاتیں کر رہا ہوں اور ان کو درپیش مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں،مزید انھوں نے کہا کہ تاجر برادری ہمارے ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں ان کو محفوظ ماحول فراہم کرنااسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،شروع کی گئی عوامی رابطہ مہم کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں جس سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہورہا ہے،جو ایک خوش آئند بات ہے،عوامی رابطہ مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی، ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔

مزید انھوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے تحت تمام سینئر پولیس افسران مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جن میں سول سوسائٹی، اقلیتوں،مساجد کے امام، تاجربرادری، بینکرز، مختلف محکمہ جات کے ریٹائرڈ سرکاری افسران شامل ہیں،جو محکمہ پولیس کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز اور آرائبھی پیش کرتے ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے، تاجربرادری نے آئی جی اسلام آباد سے کہا کہ کاروباری مراکز کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگا ئے جارہے ہیں جن کی مانیٹرنگ بھی ہم خود کریں گے۔

عوامی روابطہ مہم کا مقصد ناصرف پولیس عوام کے درمیان باہمی روابط کوفروغ دینا بلکہ شہریوں کے درمیان پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنا ہے،اسلام آباد پولیس کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں