ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں کوئلہ پلانٹس کو متبادلہ توانائی پر منتقل کرنے کیلئے تیار

اے ڈی بی نے توانائی منصوبے کی پری فزیبیلیٹی کیلئے 6 ملین ڈالر مختص کردیے، متبادل توانائی کے منصوبوں پر پری فزیبلیٹی اسٹڈی جنوری2022 میں ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا خط

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 دسمبر 2021 20:25

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں کوئلہ پلانٹس کو متبادلہ توانائی پر منتقل کرنے کیلئے تیار
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2021ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کوئلہ پلانٹس کو متبادلہ توانائی پر منتقل کرنے کی حامی بھرلی، اے ڈی بی نے توانائی منصوبے کی پری فزیبیلیٹی کیلئے 6 ملین ڈالر مختص کردیے، متبادل توانائی کے منصوبوں پر پری فزیبلیٹی اسٹڈی جنوری 2022 میں ہوگی۔ اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلاسگو موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 میں پاکستان کی شاندار نمائندگی کے باعث ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں کوئلہ پلانٹس کو متبادلہ توانائی پر منتقل کرنے کیلئے تیار ہوگیا ہے۔

صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو ارسال کردہ خط میں کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک وزیراعظم عمران خان کے موسمیاتی تبدیلی وژن کو سراہتا ہے، گلاسگو کانفرنس میں ملک امین اسلم کی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فیصلوں کے باعث اے ڈی بی نے پاکستان میں توانائی منصوبوں کی پری فزیبیلیٹی کیلئے 6 ملین ڈالر مختص کردیے ہیں۔

خط میں مزید کہا کہ متبادل توانائی کے منصوبوں پر پری فزیبلیٹی اسٹڈی جنوری 2022 میں ہوگی، کاربن انٹینسیوڈیزل، فرنس آئل اور کوئلہ پلانٹس پر پری فزیبیلیٹی کی جائے گی، فلپائن اورانڈونیشیا میں بھی متبادل توانائی کے منصوبوں پر بیک وقت کام ہوگا۔ اےڈی بی نے جنوبی ایشیا میں پاکستان کی شراکت داری کا خیرمقدم کیا اور کہا موسمیاتی خطرات کیخلاف جنگ ایشیاء اور بحرالکاہل میں جیتی جائے گی۔ اےڈی بی نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنا متبادل توانائی سے ہی ممکن ہوگا، توانائی منتقلی کے طریقہ کار سے متعلق ایشیاء میں تین ممالک کا گروپ پاکستان، فلپائن اور انڈونیشیا مارچ تک متبادل توانائی منصوبوں میں آگے بڑھنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں