سوئی سدرن نے اپنے زیرِ اثر علاقوں میں بائیوگیس کی پیداوار کیلئے اشتہار شائع کردیا

سوئی سدرن کی اس کاوش سے چار سے پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیداوار متوقع ہے، حماد اظہر

جمعہ 3 دسمبر 2021 17:49

سوئی سدرن نے اپنے زیرِ اثر علاقوں میں بائیوگیس کی پیداوار کیلئے اشتہار شائع کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاہے کہ سوئی سدرن نے اپنے زیرِ اثر علاقوں میں بائیوگیس کی پیداوار کیلئے اشتہار شائع کردیا ہے،سوئی سدرن کی اس کاوش سے چار سے پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیداوار متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان میں بائیوگیس پیدا کرنے کی صلاحیت اب تک نظر انداز ہوتی چلی آئی ہے،سوئی سدرن نے اپنے زیرِ اثر علاقوں میں بائیوگیس کی پیداوار کیلئے اشتہار شائع کردیا ہے۔ حماد اظہر نے کہاکہ سوئی سدرن کی اس کاوش سے چار سے پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیداوار متوقع ہے،یہ شروعات کے لئیے ایک پائلٹ پراجیکٹ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں