اپوزیشن کا قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ افسوسناک ہے، فواد چوہدری

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:09

اپوزیشن کا قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ افسوسناک ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سات دہائیوں میں پہلی بار کوئی حکومت اپنی سکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے۔ یہ سیاسی معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے ۔اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں