مل جل کر سپورٹس کے شعبے کو آگے لے کرجائیں گے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

نوجوانوں کو سپورٹس کے میدان میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کرینگے، عثمان ڈار

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:30

مل جل کر سپورٹس کے شعبے کو آگے لے کرجائیں گے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اورمعاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ہم مل جل کر سپورٹس کے شعبے کو آگے لے کرجائیں گے ، پاکستان کے نوجوانوں کو سپورٹس کے میدان میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کرینگے ۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کھیلوں کی سرگرمیو ں میں اضافہ کیاجارہاہے۔

ملک بھرمیں سپورٹس کمپلیکس کو متحرک کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا یونیورسٹیوں کے طلبائ ان کھیلوں میں شرکت کریں گے۔ سپورٹس میں بیٹھے مافیاکو ہٹایاجارہاہے۔ گزشتہ حکومتوں نے کھیلوں کے شعبے پرکوئی توجہ نہیں دی۔ 18ویں ترمیم کے باوجود ماضی کی حکومتوں نے کھیلوں کے شعبے پرتوجہ نہیں دی۔عثمان ڈار نے اس موقع پر کہا 6دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کامیاب پاکستان سپورٹس ڈرائیو کا انعقاد کرینگے۔

(جاری ہے)

کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نیاٹیلنٹ سامنے آئے گا، ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے نوجوانوں کو سپورٹس کے میدان میں ا?گے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کرینگے۔ پاکستا ن میں سپورٹس کلچرکوپروان چڑھایاجائے گا۔ انہوں نے کہا 2لاکھ نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ 1لاکھ نوجوان فنی تربیت حاصل کرچکے ہیں ، ہم سندھ کے نوجوانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یونیورسٹی کرا چی میں فٹبال کی اکیڈمی بنائی جائے گی۔ ہر صوبے میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کھیلوں کے شعبوں پرتوجہ دیرہے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نوجوانوں کی کھیلوں میں شمولیت کیلئے خصوصی کاوشیں کررہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں