وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی فضائی آلودگی پر اظہار تشویش

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مانیٹرنگ کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت فضائی آلودگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہووا، اجلاس کے دوران فضائی آلودگی بالخصوص سموگ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو 15 نکاتی ایکشن پلان پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں بڑھتی فضائی آلودگی پر وزیر اعظم عمران خان نے تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق فضائی آلودگی میں کمی کے لئے پاکستان میں یورو فائیو پٹرول درآمد کرنے سفارش کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورو فائیو کی درآمد تک مقامی آئل ریفائنریز بھی یورو فائیو کے معیار کا پٹرول تیار کریں۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اینٹوں کے بھٹہ مالکان پابندی کے باوجود بجلی بچانے کے لئے پاور پلانٹس استعمال نہیں کرتے، فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے لئے جدید زرعی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔اجلاس کے دوران چیئر مین سی ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں مارچ 2022ء سے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آ جائیں گی۔ایکشن پلان میں سفارش کی گئی کہ موٹر سائیکل رکشہ کو بھی الیکٹرک انجن پر منتقل کیا جائے گا، وزیراعظم نے 15 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے 1 ماہ کا وقت دے دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں