ملکی معیشت پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہی: حماد اظہر

ن لیگ کی پالیسیوں کو رد کرکے قومی معیشت کی سمت درست کی اگر ان کی پالیسیاں جاری رہتی تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہوتا،وفاقی وزیر توانائی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:15

ملکی معیشت پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہی: حماد اظہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے، ن لیگ کی پالیسیوں کو رد کرکے قومی معیشت کی سمت درست کی اگر ان کی پالیسیاں جاری رہتی تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے دیئے گئے بیان کے ردعمل میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی اصل وجہ بین الاقوامی منڈیاں ہیں جہاں پر مہنگائی ہے اور یہ پوری دنیا میں ہے صرف پاکستان میں نہیں۔ شہباز شریف نے ہمیشہ ہی معیشت کے حوالے سے غلط بات کی ہے اور اب بھی وہ معیشت کے حوالے سے غلط کہہ رہے ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور پاکستانی معیشت پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے۔ پانچ فیصد شرح نمو کا مطلب ہے کہ بے روزگاری میں کمی ہورہی ہے اور معیشت ترقی کررہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی کے ساتھ پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسیوں کو رد کرکے قومی معیشت کی سمت درست کی اور اگر ان کی پالیسیاں جاری رہتیں تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہوتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں