چیف جسٹس پاکستان کو سانحہ سیالکوٹ پر از خودنوٹس کے لیے درخواست دیدی گئی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:19

چیف جسٹس پاکستان کو سانحہ سیالکوٹ پر از خودنوٹس کے لیے درخواست دیدی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) چیف جسٹس پاکستان کو سانحہ سیالکوٹ پر از خودنوٹس کے لیے درخواست دیدی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ وزیر آباد پر از خود نوٹس کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو وکیل نے درخواست دیدی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ وزیر آباد پر از خود نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے، سری لنکا کے شہری کی لاش کی بے حرمتی کی گئی اور سینکڑوں لوگ اسے بچانے کی بجائے صرف ویڈیو بناتے رہے۔

(جاری ہے)

ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت کرے، بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت عظمی کی اولین ذمہ داری ہے لہذا عدالت ملزموں کو قرار واقعی سزا دے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے درخواست اپنے سیکرٹری کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس درخواست پر دیکھتے ہیں کیا ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments