شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین زمے داری ہے

اس عمل کو یقینی بنانے کے لئے زونلز ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کررہے ہیں جس میں شہریوں کے مسائل اور پولیس کے متعلقہ شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے

پیر 6 دسمبر 2021 11:57

شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین زمے داری ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2021ء) شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین زمے داری ہے اس عمل کو یقینی بنانے کے لئے زونلز ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کررہے ہیں جس میں شہریوں کے مسائل  اور پولیس کے متعلقہ شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کیلئے تمام زونلز ایس پیز کو گاہے بگاہے کھلی کچہریاں منعقد کرنے کا ٹاسک دیا ہے، اس سلسلے میں ایس پی رورل اور ایس پی صدر درج ذیل پروگرام کے مطابق اتوار کو کھلی کچہری کے ذریعے ان کے  مسائل کے حل کے لیے کمیونٹی تک پہنچنے کی ہدایت کی ہے ایس پی رورل  5 دسمبر 1200 بجےلہترار روڈ جبکہ ایس پی صدر کراچی کمپنی مارکیٹ 5 دسمبر بروز اتوار 1030 بجے کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

(جاری ہے)



تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی اور  ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی ہدایت پر عوام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اور عوامی رابط مہم میں تیزی لاتے ہوئے اس سلسلے میں ایس پی سٹی رانا عبدالوہاب  نے تھانہ آبپارہ کے علاقے ستارہ مارکیٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں متعلق ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت سول سوسائٹی،مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران،تاجر برادری کے نمائندوں اور علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
 کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات/مسائل بیان کیے جس پر ایس پی سٹی زون نے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کریں
 ایس پی سٹی زون نے کھلی کچہری میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئیر افسران کو واضح پیغام دے رکھا ہے کہ شہریوں کی فوری دادرسی کیلئے کھلی کچہری کا  انعقاد کیا جائے جس میں ناصرف شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ممکن ہوگا بلکہ موصول ہونے والی شکایات کے ساتھ ساتھ ماتحت اہلکاروں کی کارکردگی اور رویہ کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگئی مزید انھوں نے کہا کہ شہریوں کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے کہ جس میں بغیر کسی رکاوٹ کے ان کی رسائی سینئیر افسران تک ممکن ہو جو آزادی کے ساتھ اپنے مسائل بیان کرسکیں اس سلسلے میں عوام سے تعاون نہ کرنے والے ان کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کا موجب بنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے
مزید انھوں نے کہا کہ کھلی کہچری کے انعقاد سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے ہمارے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں
علاقہ معززین نے کھلی کچہری کے انعقاد پر آئی جی اسلام آباد کے اقدام کو بھرپور سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات کے ساتھ خلاءکو بھی کم کرنے مدد ملے 
کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی پولیس کے سینئیر افسران تک رسائی اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں