اپوزیشن کو قومی سلامتی کے امورپر سیاست نہیں کرنی چاہیے، علی محمد خان

قومی سلامتی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، اپوزیشن کو آنا چاہیے تھا، وزیر مملکت کی غیر رسمی گفتگو

پیر 6 دسمبر 2021 13:32

اپوزیشن کو قومی سلامتی کے امورپر سیاست نہیں کرنی چاہیے، علی محمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کو قومی سلامتی کے امورپر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل وہ غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔ صحافی نے سوال کیاکہ اپوزیشن کے بغیر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا کیا مزہ آئے گا۔

(جاری ہے)

علی محمد خان نے کہاکہ اپوزیشن کو قومی سلامتی کے امور پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ قومی سلامتی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، اپوزیشن کو آنا چاہیے تھا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ کیا وجہ ہے اپوزیشن عسکری قیادت کی بریفنگ میں شریک ہوتی ہے اور آ پ کی بریفنگ کا بائیکاٹ کرتی ہے۔ علی محمد خان نے کہاکہ اپوزیشن پھر ووٹ کوعزت دینے کی باتیں کیوں کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں