سانحہ سیالکوٹ ; سری لنکا کی حکومت پاکستان کے اقدامات پر مطمئن ہے
سری لنکن حکومت چاہتی ہے کہ ذمہ داروں کو سزا ملے، ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ذمہ داران کٹہرے میں لائے جائیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
سمیرا فقیرحسین پیر 6 دسمبر 2021 14:32
(جاری ہے)
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ذمہ داران کٹہرے میں لائے جائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی ذمہ داری اُٹھانا ہو گی۔ ہمیں مؤثر اقدامات کے ذریعے جنونی کیفیت کے سامنے بند باندھنا ہوگا اور اس حوالے سے حکومت اور عوام دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہم سب کو مل کر انتہا پسند سوچ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ قبل ازیں گذشتہ ہفتے گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سیالکوٹ کا واقعہ بہت افسوس ناک اور باعث ندامت ہے، اس پر سری لنکا نے پاکستان کے اقدامات اور تحقیقات کو سراہا ہے، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئے گی، سری لنکا سمجھتا ہے کہ پاکستان بھی اس معاملے میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حکومت نے واقعہ میں متاثرہ خاندان سے رابطہ کیا ، متاثرہ خاندان جیسے چاہے گا ویسے ہی آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا ہے، سری لنکا سے ہمارے سفارتی تعلقات خراب نہیں ہوئے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعے پر سب کو دکھ ہوا ہے، واقعے کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم خود اس کی نگرانی کررہے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیرمیمن
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم، سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا ..
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن ..
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا