آصف زر دار ی کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کر د

پیر 6 دسمبر 2021 15:55

آصف زر دار ی کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کر د
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) احتساب عدالت میں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کر دی۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیب نے بریت درخواستوں پر جواب جمع کراتے ہوئے مخالفت کردی ، آصف زرداری کی دونوں ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ بطور صدر پاکستان آصف زرداری نے اختیارات کا غلط استعمال کیا،نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں قانون کے مطابق کیسز بنائے،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتیہوئے سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں